۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ رکن پنجاب اسمبلی پاکستان سیدہ زہرا نقوی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ملک میں عدم برداشت اور شدت پسند رویوں کے حامل تکفیری فکر رکھنے والے عناصر دین کے دشمن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بہاولنگر اور جڑانوالہ کی  مساجد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے اندوہناک واقعے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ملک میں عدم برداشت اور شدت پسند رویوں کے حامل یہ تکفیری فکر رکھنے والے عناصر دین کے دشمن ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسی تکفیری سوچ کی بنا پرآج پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، مسلمان ممالک کو کمزور کیا جا رہا ہے، مسلم سوسائٹی کو کمزور کیا جا رہا ہے، اسے ٹکڑوں میں بانٹ کر اس کی طاقت کو کمزور کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کو ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا بہاولنگر اور جڑانوالہ میں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انھیں قرار واقعی سزا دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو ایک مسلکی ملک بننے کی سازش سے بچاۓ اور تکفیریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .